مشکے وواشک میں فوجی آپریشنز،کیچ میں فورسز پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مشکے، واشک اور گچک کے مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ آپریشن میں فورسز کی زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع آواران، واشک اور پنجگور کے مختلف علاقوں چٹوک، ٹوبہ، سولیر کلّری، دراسکی میں آپریشن کی جارہی ہے۔

فورسز نے مختلف مقامات پر مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ گاڑیوں اور پیدل فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

جبکہ گزشتہ رات کیچ کے علاقے میر آباد کے مقام پر مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ گزشتہ شب دو بجے کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں بروقت فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فوج کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے اس طرح کے حملوں کو ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment