جھل جھاؤ میں فوجی جارحیت جاری،ایک شخص جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈسٹرکٹ آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز فورسز نے جھل جھاؤ کے معتبر اور کارباری شخصیت علی نواز بلوچ کو پیشی کے بہانے اپنے فوجی کیمپ بلاکر انہیں جبری لاپتہ کردیاہے جس کاتاحال کسی قسم کی کوئی خبر نہیں ہے۔

جبکہ گذشتہ شب سے جھل جھاؤ کے پہاڑی سلسلوں میں فورسز داخل ہوئی ہے اور پہاڑی علاقوں سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کی فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کی دیگر علاقوں کی طرح جھاؤ کے شمالی اور جنوبی پہاڑی سلسلوں میں سالوں سے جاری فوجی جارحیت کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment