مستونگ: فائرنگ سے ابابکی قبیلے کا سربراہ سمیت 4افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ابابکی قبیلے کا سربراہ سمیت 4افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز ضلع مستونگ میں سنگر کراس کے مقام پرمسلح افراد نے محمد خان ابابکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد خان ابابکی سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ4زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے لاشوں کو ضابطہ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو شال ریفر کردیا گیا ہے۔

پاکستانی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

زخمی اور لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment