یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح 9 بجکر 30 منٹ پہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے نواحی علاقے زامران پگنزان میں قابض ریاست کے بم ڈسپوزل کے ٹیم کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں ایک اہلکار موقع پہ ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاست اپنے قبضے کو طول دینے کیلیے بلوچ سرزمین پہ اپنی بربریت پہ جتنی تیزی لائیگی ہم اتنی شدت سے مزاحمت جاری رکھینگے۔
ترجمان نے کہا کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔