بی آر اے نے خاران میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
153

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات خاران کے نواحی علاقے لجے میں قائم پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا اور اسٹیشن کے اندر موجودہ مشینری کو بھی آگ لگاکر ناکارہ بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موبائل کمپنیاں بلوچستان میں سہولت کے نام پر ایک قہر سے کم نہیں ہیں جہاں بلوچ مسلح جہدکاروں سمیت سیاسی کارکنوں کو اغواء کرنے میں باقاعدہ ریاستی مشینری کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جہاں ٹیکسس سے ریاست کی ڈوبتی معشیت کو سہارا دے رہی ہیں وہیں جہد کاروں کے موبائل فون کو ٹریس کرنے میں باقاعدہ سہولت کار کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جن کے خلاف ہم اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here