بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ شاپکول میں گذشتہ روز بدھ کو پاکستانی فوج نے زمینی وفضائی جارحیت کرکے خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
جبکہ آبادی پرشیلنگ اور کئی گھروں کو نذر آتش کیاگیا۔
مقامی ذرائع باتے ہیں پاکستانی فوج نے علاقے میں زمینی و فضائی جارحیت میں آبادی پر شیلنگ کی اور زمینی فوج نے گھر گھرتلاشی لیکر خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا۔جبکہ کئی گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ شیلنگ سے کئی مویشیاں ہلاک ہوئیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
فوجی جارحیت میں فورسز ہاتھوں جبری طور پر گمشدگی کا شکار ہونے والے 4افراد کے کی شناخت ہوگئی جن میں دو خواتین برپی اور نیال جبکہ دو کمسن بچے یار محمد اور شوکت شامل ہیں۔جو لال بخش نامی شخص کی فیملی بتائے جاتے ہیں۔