بی ایل اے نے کوہلو میں زیر تعمیر سرکاری عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کوہلو کے علاقے مخماڑ سفید میں زیر تعمیر سرکاری عمارت پر حملے کی ذمہ داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 16 نومبر کی رات 9 بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے مخماڑ سفید کے مقام پر قابض ریاست کے عسکری مفادات کیلئے زیر تعمیر ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

حملے میں عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مذکورہ عمارت منصوبے کے تحت ایک سرکاری ادارے کے نام سے برائے نام زیر تعمیر تھی۔ منصوبے کا درپردہ مقصد علاقے میں دشمن فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو مزید ٹھکانے فراہم کرنا ہے۔ ریاست کی جانب سے اس طرز کے پراجیکٹ پہلے بھی کئی مرتبہ لوکل ٹھیکہ داروں کے ذریعے تعمیر کیے جاچکے ہیں، جنہیں بعدازاں ذیلی چھاؤنیوں میں تبدیل کیا گیا۔

دشمن فوج اور اس کے منصوبوں پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment