گوادر: پورٹ کی مین شاہرہ پر دھرناجاری، ٹریفک اور موبائل نیٹ ورک معطل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گوادر حق دو تحریک کی جانب سے پیرکی صبح سے گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر دھرنا جارہی ہے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولا ہدایت رحمن کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دھرنے میں شریک ہیں۔

دھرنے کی وجہ سے پورٹ اور کوہ باتیل آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ کوئی بھی گاڑی گوادر پورٹ کی جانب نہیں جاسکی ہے۔

جبکہ انتظامیہ نے گوادر میں موبائل نیٹ ورک کو بند کردیا ہے۔

دھرنے میں جماعت اسلامی سمیت سول سوسائٹی کے لوگ شریک ہیں۔

دھرنے کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک عوامی مطالبات کی منظوری تک پورٹ روڑ پر دھرنا جاری رہے گا اور وہ غیرمعینہ مدت تک گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر اسی طرح دھرنا پر بیٹھیں رہیں گے۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ سمندر میں ٹرالروں کی غیرقانونی شکار پر پابندی عائد کیا جائے اور مقامی ماہگیروں کو شکار کیلئے آذادانہ آنے جانے دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی ضروری چیک پوسٹوں کو چھوڑ کر غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور ایکسپریس وے کے متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے جبکہ پاک ایران بارڈر ٹریڈ پر عائد پابندیاں ختم کئے جائیں۔

دھرنے کے شرکا اپنے ساتھ کھانا،پانی اور پوری رات گزارنے کے لیے بسترے بھی لائے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment