دالبندین سے نوجوان لاپتہ،حب میں لاش برآمد، ڈیرہ اللہ یارمیں ایک شخص کی خود کشی

0
196
The dead man's body. Focus on hand

دالبندین سے فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا جبکہ حب میں ایک لاش برآمد ہوگئی۔اورڈیرہ اللہ یارمیں ایک شخص کی خود کشی کرلی۔

بلوچستان کے ضلع دالبندین سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت گل حسن سیاپاد ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ روز دالبندین خدائے رحیم کلی میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

دریں اثنا صنعتی شہر حب کے نواحی علاقہ ساکران سے متصل مائی گاڑھی سے ایک 30 سالہ ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے تاہم ابھی تک شناخت نہ ہوسکی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیرہ اللہ یار میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ہے۔

بتایا جارہا ہے مذکورہ شخص خزانہ آفیسر حنیف رند کے بھتیجے ہیں جس کی شناخت ذوہیب کے نام سے ہوگئی ہے۔

جنہوں نے گھر میں خود کو پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دیر سے نوجوان ذوہیب نے گھر میں خود کو پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

نوجوان کے خودکشی کے متعلق شہر میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم حتمی طور پر وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here