گوادر کو حق دوتحریک کی جانب سے آج گوادر میں تاریخی دھرناہو گا۔
دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سکریٹری مولانا ہدایت الرحمن کے سربراہی میں جاری تحریک“گوادر کو حق دو”اپنے مطالبات کی تاحال عدم منظوری کے خلاف آج سے گوادر ڈیپ سی پورٹ جانے والی شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دینگے۔
اس حوالے سے“گوادر کو حق دو”تحریک کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور دھرنا کے مقام کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
دھرنا گوادر ڈیپ سی پورٹ جانے والی شاہراہ پر وائی ناکہ کے مقام پر دیا جائے گا۔
دھرنے کے سلسلے میں گوادر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
نوجوان سوشل میڈیا سائٹس پر دھرنے کے حوالے سے بھرپور مہم چلا رہے ہیں جس سے یہی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ یہ دھرنا گوادر کی تاریخ کا بڑا دھرنا ہوگا۔
یہ دھرنا بحرہ بلوچ میں غیر قانونی ٹرالنگ،جبری گمشدگیوں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور دیگر عوامی مساحل اور ریاستی جبرکیخلاف دیا جارہا ہے۔