تر بت: عوامی مسائل کے عدم حل کیخلاف آل پا رٹیز کا احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آل پارٹیز کیچ کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت کنوینر مشکور انور بلوچ سرکٹ ہاوس تربت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع کیچ میں سٹی پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی سست روی، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بارڈر پر کاروبار کی بندش سمیت دیگر امور کے ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیچ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے خلاف آل پارٹیز کیچ کے تحت تربت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی گوادر کے رہنماؤں کی جانب سے عوامی مسائل پر دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما شے نذیر احمد، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا حفیظ مینگل، عبدالباسط، پیپلزپارٹی کے رھنما نواب شمبیزئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر واجہ غلام یاسین، شاہجہانی بلوچ، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حاجی قدیر احمد، نیشنل پارٹی کے رھنما اور آل پارٹیز کے سیکرٹری اطلاعات حفیظ علی بخش، کیچ سول سوسائٹی کے رہنما عومر ھوت نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment