غیر قانونی ٹرالنگ حوالے حکومت بلوچستان کے وعدے وفا نہ ہوسکے، ماہی گیراتحاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر ماہی گیر اتحاد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرالنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور چیف سیکٹری بلوچستان کے وعدے وفا نہ ہوسکے۔

گوادر میں ڈی جی فشریز کی موجودگی میں ٹرالنگ مافیہ کی غنڈہ گردی سمجھ سے بالا تر ہے۔

ہر روز سندھ کے سینکڑوں ٹرالر گوادر کے سمندری حدود میں آکر مقامی ماہیگیروں کے لاکھوں کے جال اور سنکل کا نقصان کرکے ماہیگیری معیشت کو تباہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور محکمہ فشریز کی پالیسیاں ماہیگیری صنعت کو بچانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ اگر اسی طرح آبی حیات کی نسل کشی جاری رہی تو آنے والے دنوں میں ضلع گوادر میں ماہیگیری معیشت ختم ہوکر ماہیگیر نان شبینہ کے محتاج ہوجائینگے۔گوادر ماہیگیر اتحاد اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment