تیرہ نومبر وطن کے جانثاروں کا دن ہے،یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے 13 نومبر کے مناسبت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کی خاطر شہید ہونے والے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مرید بلوچ نے مزید کہا ہے کہ تیرہ نومبر وہ دن ہے جو بلوچ قومی تاریخ میں ایک نہایت اہمیت کا حامل دن ہے۔ بلوچ قوم ہر سال اس دن کو اپنے قومی شہدا کی یاد میں فخر سے مناتے ہیں یہ وہ دن ہے جب خان محراب خان اور اسکے سپاہ سر زمین بلوچستان پر فدا ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر شہید ہونے والے تمام شہداء بلوچ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بلوچ وطن کی خاطر شہادتیں نوش کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے فلسفے اور نظریے کو آزاد بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment