تعلیمی ادارے طالب علموں کے لاپتہ ہونے سے والدین عدم تحفظ کا شکار ہیں، نصر اللہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے سہل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بلوچستان یونیورسٹی کے احاطہ سے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تعلیمی اداروں سے طالب علموں کا لاپتہ ہونے سے بلوچستان کے طلبا اور انکے والدین عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور لاپتہ طالب علموں کے باحفاظت بازیابی کے لیے طلبا تنظمیں یونیورسٹی میں تین دنوں سے مسلسل احتجاج پر ہے لیکن کسی بھی سطع پر اس واقعہ کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے اس لیے ہم وزیراعلی بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے طلبا کے واقعہ کا نوٹس لے اور انکی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Share This Article
Leave a Comment