بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گزشتہ روز ایک جھڑپ کے دوران دو بلوچ سرمچاروں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جھڑپ پنجگورمیں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے مابین ہوئی ہے اور اس میں دوبلوچ سرمچارشہید ہوئے ہیں لیکن ان شہید سرمچاروں کا کا تعلق کس تنظیم سے ہے اب تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شہادت پانے والے بلوچ سرمچاروں کی شناخت کمبر عرف عادل اور نصیر عرف صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میں آواران کے علاقے کولواہ میں ایک جھڑپ کے دوران چار سرمچاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔