اوستہ محمد میں پی ڈی ایم کی جانب پاکستان بھر میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
یوبی ایل چوک پر ریلی کے شرکا سے میر حسن ساسولی مولانا عبدالمجید جتک،غلام نبی رند شوکت علی لہڑی،عبد الرشید لہڑی،صوفی خاوند بخش چنہ عبد الحکیم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔
آئے روز چینی دال گھی آٹا اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اس وقت ملک میں مہنگائی سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کھانے کے لیے بھی ترس گئی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو جوں تک نہیں رینگتی۔
مقررین نے کہا عمران خان سے گھر نہیں چلایا جا سکتا لیکن بد قسمتی سے ان کو ملک کا سلیکٹڈ وزیر اعظم کر کے 22 کروڑ عوام پر مسلط کردیا گیا ہے۔
عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں جنہوں نے عمران کو لایا اب وہی پچھتا رہے ہیں اس وقت ملک کا سارا نظام دھرم بھرم ہو چکا ہے عمران خان فوری طور پر استعفی دیں اور گھر چلے جائیں اور ملک میں نئے انتخابات کرائیں جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے سلیکٹڈ وزرا کو ملک سے کوئی سروکار نہیں ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو موجودہ حکومت کے خلاف روڈوں پر نکلنا ہوگا اور سلیکٹڈ حکومت سے اپنی جان چھڑا چھڑائیں پی ڈی ایم اے کے قائدین کے ہر فیصلے کو لبیک کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ریلی کے شرکا نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔