بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے آفیشنل ٹیلی گرام چینل ”ھکل“ پرجاری کردہ پریس ریلیزمیں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بروز جمعہ 22اکتوبر2021کوبولان کے علاقے شاہرگ میں پانی لے جانے کیلئے جمع ہونے والے پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک نصب بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ شاہرگ میں کچھی کے پہاڑی مقام پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزادی کی حصول تک بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے تواتر کیساتھ جاری رہینگے۔