پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے ان دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں آئی ای ڈی دھماکا سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور 26 سالہ سپاہی جمشید ہلاک ہوئے جن کا تعلق بالترتیب کوہاٹ اور کراچی سے تھا۔
دھماکے میں 2 پولیس کانسٹیبلز سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمٰن بھی ہلاک ہوئے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دو واقعات میں 5 سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے تھے۔