بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے مند میں شند اور دارء چم کے علاقوں کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے والی فوجی تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔
جس میں پانی لے جانی والی ٹینکر بلڈوزر جلا ڈالے جبکہ ڈرائیوروں کو سویلین ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان دیئے بغیر چھوڑ دیا گیا۔
تمام سویلین کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج اور اس کی استحصالی منصوبوں سے دور رہیں۔
یہ کمپنی سرحد پر باڑ لگانے اور سڑک کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔
یہ استحصالی منصوبے ہیں جن کے تحت بلوچوں کو غلام رکھنے اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لائی جارہی ہے۔