سبی اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

0
152

سبی میں جیکب آباد قومی شاہراہ چکھڑا کے مقام پر مزدا اور آلٹو کار میں تصادم سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بدقسمت کار کوئٹہ سے صحبت پور کے علاقے مانجھی پور جارہی تھی کہ قومی شاہراہ چکھڑا کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ بختیار آبالیویز تھانہ کی ھدود میں چکھڑا کے مقام پرکوئٹہ سے صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور جانے والی الٹو کار سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں الٹو کار میں سوارعطا اللہ ولد عزیز اللہ، معشوق علی ولد قربان علی،عنایت اللہ ولد قادر داد،نعمان ولد عبدالغفار گولہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد موقع پر پہنچ گئی۔

حادثہ میں جان بحق افراد کو نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد کی گاڑیوں میں بی ایچ یو ہسپتال بختیار آباد منتقل کیا گیا۔

جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد کررہی ہے۔

دریں اثناکوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہزارگنجی کے علاقے لال آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص محمدزمان ہلاک ہوگیاہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here