ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ نوتال کے مقام پر ٹرک اور کار میں تصادم سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد کا تعلق جعفر آباد سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردیئے۔