سرحد پار سے کسی بھی قسم کی دراندازی کی گئی توسرجیکل اسٹرائک کرینگے،امت شاہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بھارت کے وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سرحد پار سے کسی بھی قسم کی دراندازی کی کوشش کی گئی تو بھارت ‘سرجیکل اسٹرائک کرے گا’۔ ماضی میں صرف باتیں ہوتی تھیں لیکن اب جوابی کارروائی کا وقت ہے۔

امت شاہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست گوا میں نیشنل فارنزک سائنس یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد جمعرات کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت سے قبل کئی برسوں تک سرحد پار سے دراندازی ہوتی رہی تھی اور بھارتی حکومت پڑوسی ملک سے درخواست کے سوا کچھ نہیں کرتی تھی۔

امت شاہ کے بیان پر پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے ردِ عمل میں اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment