بالگتر: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کیے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بالگتر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی شام سرمچاروں نے بالگتر،گڈگی میں پاکستانی فوج کے کیمپ کے پچار چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنایا اور کیمپ پر اے ون گولے فائر کئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ کی شام 6 بجے بالگتر گڈگی پاکستانی فوجی کیمپ کے پچار چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر اے ون مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment