دکی: ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے دھمکی آمیز پمفلٹ جاری کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

دکی میں فٹبال سٹیڈیم کے گیٹ پر دھمکی آمیز خط جاری کرنے اور پمفلٹ چسپاں کرنے پر پولیس اور سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں فٹبال سٹیڈیم کے مین گیٹ کے قریب ٹی ٹی پی خراسانی گروپ کی جانب سے ایک پمپلٹ آویزاں کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان الخرسانی گروپ دکی عام وخاص شہریوں کو تاکید کرتا ہے کہ بہت سے عرصے سے دکی شہر میں قتل وغارت گری ڈاکہ زنی، ریپ قتل،عام چوری،ڈکیتی اور مظلومین کو ہراساں کرنا اور غریبوں کو لوٹنے کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔اور اللہ تعالی کے قانون کی سراسر مخالفت ہورہی ہے جوکہ ہمارے دین اور قرآن کریم کی مخالفت ہے۔

پمفلٹ میں کہا گیا کہ ہمارا غیرت اور ضمیر ہمیں اسکی اجازت نہیں دیتاکہ غریبوں اور پشتون قوم کے وطن میں یہ حرکتیں عام ہو ہم نے اس سلسلے میں پہلے بھی تین بار متنبہہ کیا ہے۔ان حالات میں ہم دکی کے بیغیرت اور بے عزت اور مغرور خانان سرداران ملکان اور بے ضمیر انسانوں کی شکل میں موجود انسانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے گروپ کا بارہ افراد پر مشتمل ٹولہ دکی شہر اور گلیوں میں موجود ہیں۔

اور ہم نے اپنے ٹارگٹ کے لئے چند افراد کا تعین بھی کیا ہے۔ ہم انہیں متنبہہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے آپکے ساتھ احتیاط کریں۔بصورت دیگر بہت جلد انکے سر تن سے جدا کردئیے جائینگے۔یہ ہماری طرف سے آخری پیغام اور نوٹس ہے منجانب تحریک طالبان پاکستان الخرسانی خط چسپاں کرنے کے بعد پولیس سی ٹی ڈی اور سیکورٹی اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment