بلوچوں کا قتل حادثات نہیں بلکہ پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل،بی ایس او کے سابق چئیرمین اور بلوچ دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی بلوچ عورتوں اور بچوں کو مار رہی ہے جو روٹی پکانے کے لیے جنگل سے لکڑی جمع کرتے ہیں۔

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

پاکستانی اپنی فیکٹریوں، ہوٹلوں، موٹروں، کچن وغیرہ میں قدرتی گیس استعمال کر رہے ہیں جو کہ سوئی بلوچستان سے لوٹ رہے ہیں لیکن پاک آرمی بلوچ عورتوں اور بچوں کو مار رہی ہے جو روٹی پکانے کے لیے جنگل سے لکڑی جمع کرتے ہیں۔ اس طرح کے قتل حادثات نہیں بلکہ ایک پالیسی کا حصہ ہیں۔

https://twitter.com/rahimbalochh/status/1447239053410197507?s=24
Share This Article
Leave a Comment