سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے تربت میںہاسٹل پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت میں طلباءکے رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر امام ولد انور اور عالم ولد بوہیر سکنہ کرکی سنگ آباد کو حراست میں لیا جس کے بعد ان کے حوالے ست کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز نے تربت کے تعلیمی اداروں میں دور دراز سے آئے طلباءکو گرفتاری بعد لاپتہ کر چکی ہے جن میں سے بعد میں کچھ طلباءبازیاب بھی ہوئیں جبکہ کئی لاپتہ ہےں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔