نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت 2ا فراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

نصیر آباد کے علاقے ربیع کینال کے مقامی گوٹھ میں غیرت کے نام پر ایک عورت سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ جان محمد میں ملزم محمد اسلم نے سیاہ کاری کے الزام میں کلہاڑی کے وار کر کے اپنی 28 سالہ بیوی سبحانہ اور اس کے مبینہ آشنا 35 سالہ صدر خان کو قتل کر دیا۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment