ڈاکٹر اللہ نذر اور اختر ندیم کا ٹیوٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنماوں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور اختر ندیم بلوچ کا ٹیوٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر نے بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور اختر ندیم کا کاؤنٹ ایک بار پھر سسپینڈ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور اختر ندیم بلوچ کے کئی اکاؤنٹ ٹیوٹر نے بند کیے ہیں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی جنگی جرائم پر وقتا وقتا ٹیوٹ کرنے کے ساتھ اس خطے اور دنیا کے حالات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر کرتے آ رہے ہیں۔

نہ صرف ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ،اختر ندیم بلوچ بلکہ بیشتر بلوچ آزادی پسندوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر کا رویہ یکطرفہ ہے۔سماجی حلقے ٹیوٹر کی اس پالیسی کو آزادی اظہار پر قدفن قرار دے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment