کیچ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کیچ میں سیکورٹی فورسزنے ایک شخص کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک کوشدید تشددکے بعد چھوڑ دیاہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فوج نے کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے گھروں پہ چھاپے کے دورانایک شخص کو حراست میں لینے کے بعدجبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ آپریشن کیچ کے علاقے گورکوپ گودر میں کیا گیا جہاں داد بخش ولد معیار اور نواب نامی دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا لیکن بعد میں ایک کو چھوڑ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نواب کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعد ازاں نیم زندہ حالت میں چھوڑ دیا ہے جبکہ داد بخش تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment