بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ دو بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں خفیہ اداروں کی موجودہ اہم اہلکار یارو سولنگی کو اس وقت دستی بم سے نشانہ بنایا جب وہ اپنے ٹھکانہ میں موجود تھا۔ اس حملے میں وہ خود محفوظ رہا لیکن ان کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا نشانہ یارو سولنگی تھا کیونکہ یہ کارندہ بلوچ قوم کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
دوستین نے کہا کہ علاقے کے تمام بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یارو سولنگی سے دور رہیں ان پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یارو سولنگی سمیت تمام قوم دشمن لوگ ہمارے نشانے پر رہیں گے، ہماری جدوجہد ایک آزاد وطن کے قیام تک جاری رہے گی۔