منگچرسے جمعیت رہنما ہلاک،کوئٹہ سے لاش برآمد،نوشکی سے طالب علم اغوا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

منگچرمیں فائرنگ سے سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ،نوشکی سے ایک طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیاہے۔

بلوچستان کے علاقے منگچر محمود گہرام ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام منگچر کے سرگرم رکن ڈاکٹر ظہیر لانگو ہلاک ہوگئے۔

پیر کو ڈاکٹر ظہیر احمد ولد حاجی علی اصغر قوم لانگو سکنہ کلی درکزئی منگچر اپنے نجی کلینک بند کرکے جوہان کراس بازار سے اپنے گھر واقع کلی درکزئی منگچر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لواحقین جمعیت کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔

دریں اثنا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے شارع اقبال سے ایک شخص کی نعش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔

علاہ ازیں نوشکی سے سلمان مینگل نامی طالب علم اغوا کرلیا گیا ہے۔جس کی ا ایف آئی آر ہلخانہ نے درج کرلی ہے۔

نوشکی کے علاقے کلی اسٹیشن سے گھر کے سامنے سے طالب علم سلمان مینگل کو مغرب کے نماز کے بعد اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر سے اپنے بھائی کیلئے کھانا لے جانے آیا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق سلمان مینگل کی عمر تقریبا 16 سال ہے جو ڈگری کالج نوشکی کے سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا ہے۔

اہلخانہ نے اغوا کاروں کے خلاف پولیس کو درخواست دی ہے۔

ایس ایچ او علی احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ نوشکی میں گزشتہ چند دنوں سے چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment