پاکستان کی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے اہم رہنما فاروق بنگلزئی افغانستان کے ضلع زرنج نیمروز میں ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی مبینہ طور پر افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
فاروق بنگلزئی پر الزام تھا کہ وہ ننگرہار افغانستان سے داعش نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرتا تھا۔
پاکستانی میڈیاذرائع کے مطابق داعش کے افغانستان میں ہلاک ہونے والے اس رہنما نے کئی بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی نے بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اور پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
واضع رہے کہ یہ نیوز کسی بھی بااعتمادمیڈیا پلیٹ فام سے نشر نہیں ہوا ہے تو اس نیوز کی حقیقت یہ ہوسکتی ہے کہ یہ پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایک میڈیا ٹرائل ہے۔