طالبان پر اعتماد نہ کریں،افغانستان فنکاروں سے خالی ہورہا ہے، خاتون فلم ڈائریکٹر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وینس میں جاری فلم فیسٹول میں 2افغان خواتین ہدایت کاروں نے کہاہے کہ طالبان کے وعدوں پر اعتماد نہ کریں، افغانستان”فنکاروں سے خالی“ ملک بنتا جارہا ہے، صرف 2ہفتوں میں انتہائی شاندار افراد نے ملک چھوڑ دی، فلم انڈسٹری ”چند گھنٹوں کے اندر“ مکمل بند ہو گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 38 سالہ ہدایت کار سارہ کریمی کاکہناتھا کہ صرف 2ہفتوں میں انتہائی شاندار افراد نے ملک چھوڑ دیا اور یہ وہ لوگ تھے جو قابل تھے۔

اپنے کام کے لیے کئی بین الاقوامی انعامات جیتنے والی ہدایت کار نے کہاکہ افغانستان ایک ملک بن گیا جو فنکاروں سے خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انخلائاور گزشتہ ماہ طالبان کے اچانک قبضے کے بعد افغان فلم انڈسٹری ”چند گھنٹوں کے اندر“ مکمل طور پر بند ہو گئی، آرکائیوز اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔

ہدایت کاروں کا کام چند گھنٹوں میں ختم ہو گیا،انخلاء کے دوران کچھ اپنے کمپیوٹرز ساتھ لے جاسکیاور دوسروں کے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔

Share This Article
Leave a Comment