گوادر: فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ماہیگیر رہنما یونس انور بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

فورسزکے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے ماہی گیر اتحادگوادرکے جنرل سیکر ٹری یونس انورگذشتہ رات رہا ہوکراپنے گھر پہنچ گئے۔

ماہی گیر رہنما کی جبری گمشدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 20 اگست کو گوادر میں چینی انجینئرزپر خودکش حملہ ہواتاھ جس کی بعد میں ذمی داری بی ایل اے نے قبول کرکے اسے ایک فدائی حملہ قرار دیا تھا۔ جسے بی ایل ایے کے مجید برگیڈ کے سربلند بلوچ سر انجام دیا تھا۔

مذکورہ حملے سے چینی سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے 3مقامی بچے بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

چینی انجینئرز پر حملے کے بعد اب تک فورسز نے گوادر شہر سے 10سے زائد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ ماہی گیر رہنمایونس انور کوگذشتہ ہفتے 27اگست بروز جمعہ کوگوادر میں ماہی گیر اتحاد کے کارکنان کے درمیان پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بندوق کے زورپر ماورائے قانون گرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کیاتھا۔

ماہی گیر اتحاد کی نے اپنے جنرل سیکریٹری یونس انور کی جبری گمشدگی کیخلاف 28اگست کو ایک پرہجوم پریس کانفرنس کیا تھا جس میں انہوں نے یونس انور کی عدم رہائی کو گوادر شہر کی امان و امان سے مشروط کرکے حالات کی خرابی کا ذمہ دارریاستی اداروں کو قرار دیا تھا۔

یونس انور کی جبری گمشدگی کیخلاف آل پارٹیز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و ریلی بھی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment