سردار عطا اللہ مینگل کی رحلت سے بلوچستان ایک بہادرو سچے لیڈر سے محروم ہوگیا ، بی آر پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بزرگ قوم پرست رہنما سردار عطاللہ مینگل کی وفات پر غم و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاللہ مینگل کی رحلت سے بلوچستان ایک بہادر اور سچے لیڈر سے محروم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار عطاللہ مینگل کی بلوچستان کیلئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہینگی اور ان کی تعلیمات قوم کے آنے والے نسلوں کی رہنمائی کرینگے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی سردار عطاللہ مینگل کو بلوچ سرزمین کیلئے جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment