بلوچستان کے علاقے مشکیمیں پاکستانی فوج نے گجلی نامی ایک گاؤں میں دوران فوجی جارحیت تمام علاقہ مکینوں کو حراست میں لے کر جیبری میں واقع فوجی کیمپ میں قید کردیا ہے۔
مقامی میڈیا ”ریڈیو زرمبش“نے اپنے ہمارے نامہ نگار کی توسط سے خبر دی ہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی فوج نے گجلی گاؤں کے تمام افراد کو گرفتار کرکے جیبری میں واقع اپنی فوجی کالونی میں منتقل کیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے گاؤں والوں کے فون چھین کر ان کے رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں۔
گاؤں کے تمام افراد کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کے سامان اور مال مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں رہا۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر گاؤں والوں کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا تو ان کو کافی زیادہ مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
ان علاقوں میں مال مویشی لوگوں کے گزربسر کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔
علاقے سے ایک اور ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ گجلی گاؤں میں تقریبا ً170 کے قریب افراد رہتے ہیں جنہیں فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔
گاؤں کے تمام افراد کی گرفتاری سے گاؤں میں کوئی انسانی وجود نہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ گرفتار مردوں کو جیبری میں پاکستانی فوج کی کالونی میں رکھا گیا ہے جبکہ خواتین کو فوج نے اپنے آلہ کار ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کیا ہے۔