وکیل خالدہ بلوچ کی لاپتہ افراد لواحقین کو اپنے پیاروں کی کیسز رجسٹرڈ کرانیکی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور وکیل خالدہ قاضی بلوچ نے سی ٹی ڈی کی جانب سے پہلے سے زیر حراست افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ٹوئٹر” میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کے لواحقین سے درخواست کی ہے کہ جن افراد نے اپنے لاپتہ افراد کے کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی تنظیم کے پاس جمع نہیں کی ہیں وہ جلداز جلد کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس جمع کریں اور اپنے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کریں۔

https://twitter.com/KhalidaQazi/status/1433072426141712393

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار لواحقین سے یہی درخواست کرتے آرہے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کے کیس کو رجسٹرڈ کروائیں آج کل ریاست کی جانب سے ایک پالیسی کے تحت سی ٹی ڈی کے نام پہ لوگوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے یا دہشتگردی کا الزام لگا کر انہیں عدالت میں پیش کررہا ہے، دستاویزات نہ ہونے کے باعث ہمیں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے سی ٹی ڈی کے خلاف ٹرینڈ چلائیں، ہمیں مزید لاشیں اٹھانا پڑے اور ہم چاہتے ہیں اس حوالے سے پوری قوم اس سازش کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ اگر آپ لوگ کیس رجسٹرڈ کرواتے ہیں تو ہم باآسانی اس بات کو ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ لوگ پہلے سے زیر حراست ہیں انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے یا انہیں جعلی مقابلے میں ماردیا گیا ہے۔

انہوں نے آخر میں ایک بار پھر لواحقین سے اپیل کی کہ آپ خاموش نہ رہیں اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

Share This Article
Leave a Comment