شہید عبید اللہ کاسی کی ویڈیو وائرل،اغوا وقتل میں ایف سی ملوث

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جنگی جرائم کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن پھر بھی دنیاکو وہ نظر نہیں آتے۔لیکن گذشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوراغوا برائے تاوان جیسے گھناؤنے عمل کوبنا کسی ڈراور خوف سے سر انجام دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زنجیروں میں بندھے، بری طرح تشدد زدہ ایک نحیف و نزار شخص جس کے ہاتھوں میں سوجن اورگہرے زخموں کے نشانات نمایاہیں۔آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے اور جسم پر کپڑے نہیں ہیں۔بہت گلہ گیر آواز میں فون پر پشتو زبان میں اپنے اہلخانہ سے درخواست کر رہا ہے کہ

”یونس، امین اللہ، منیر و سنگین۔ جو بھی سن رہا ہے سن لے، میر ی حالت بہت مخدوش ہے اور میں انتہائی کرب زدہ حالت میں ہوں۔ یہ جو ایف سی(فرنٹیئر کور) والے جو مطالبہ کررہے ہیں انہیں پورا کرلو نہیں تو میری موت یقینی ہے کیوں کہ میری حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ نہ ہی رات گزرتی ہے، نہ ہی دن گزرتا ہے اور نہیں معلوم دن ہے کہ رات۔ اور نہ جان سکتاہوں کہ میں کہاں ہوں۔ یہاں نہ بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کھڑا رہنے کی۔ انتہائی گمبھیر حالت میں ہوں، بہت ہی مخدوش حالت ہے میری۔ میں مرجاؤنگا خدا را ان لوگوں کے مطالبات حل کرو۔“

اس لنک سے ویڈیو کو دیکھا جاسکتا ہے :

https://www.facebook.com/100019277793693/videos/911217333085570/

ویڈیو میں شخص شہید ملک عبید اللہ کاسی ہیں جوعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے۔جنہیں 26 جون 2021کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے اغوا کیا گیا تھا۔اور40دن بعد 5اگست 2021کوبلوچستان کے پشین کے علاقے سرانان میں ان کی لاش برآمد کرلی گئی۔

عبید اللہ کاسی کو ”ایف سی”(فرنٹیئر کور) نے تاوان کے لئے اغوا کیا تھا اور15لاکھ امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

تاوان کے پیسے نہ ملنے پر 40 دن بعد 5 اگست کو انکی نا قابل شناخت مسخ شدہ لاش پھینک دی گئی۔

عبیداللہ کاسی کے ماموں محمد یوسف خان کاکڑ کے مطابق اغواکاروں نے 15 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھااوراس کے بعد کوئی فون نہیں آیا۔

عبیداللہ کاسی کے قتل اور لاش کی برآمدگی کے کچھ دن بعد پولیس نے جوابی کارروائی کے ایک جعلی مقابلے میں 5 افراد کو مار کر انھیں ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کاروں کے طور پر ظاہر کر کے کیس کوہمیشہ کیلئے بندکردیا دیاتھا۔

لیکن پچیس دن بعد ان کی ویڈیونے پاکستانی فوج کی پول کھول دی ہے کہ وہ کس طرح اغوا برائے تاوان کے ذریعے جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment