طالبان نے سو ممالک کے گروپ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس سفری دستاویزات ہیں کو امریکی انخلا کے بعد بھی بلا روک ٹوک سفر کی اجازت دیں گے۔
اتوار کو سو ممالک پر مشتمل ممالک کے گروپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ‘ہمیں طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ تمام غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس ہمارے ممالک کی سفری دستاویزات ہوں گی کو بلا روک ٹوک باہر سفر کی اجازت دی جائے گی۔‘
مذکورہ گروپ میں امریکا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔
بیان میں، جس پر نیٹو اور یورپی یونین کے بھی دستخط ہیں، کہا گیا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں، رہائشیوں، ملازمین، ہمارے ساتھ کام کرنے والے اور ان افغان کو جن کو خطرات کا سامنا ہے کی بلا روک ٹوک افغانستان سے باہر سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ’متعین‘ افغانوں کو سفری دستاویزات جاری کرتا رہے گا۔
خیال رہے بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں چین اور روس شامل نہیں۔