گوادر آل پارٹیز کا اجلاس صدر مولا بخش مجاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبدالحمید انقلابی،صوبائی مجلس شوری کے رکن مولاناعبدالہادی،نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر آدم قادر بخش،سید گوادری۔ولید مجید،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا لیاقت بلوچ،بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نبی بخش بابر،اکبر بلوچ،پی پی کے ضلعی صدر افضل جان،یوسف فریادی،امداد کھتری،پی ٹی آئی کے غلام مصطفی،مسلم لیگ ن کے پرویز جمیل نے شرکت کی۔
اجلاس میں گوادر میں امن وامان پر تفصیلی بحث کیا گیااور شہر کے مختلف علاقوں سے اغواء نماء گرفتاریوں اور گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا گیا کہ اگر کوئی ملزم ومجرم ہے تو انہیں آئین و ملکی قوانین کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انہیں سزا دی جائے،رات کے اندھیرے میں چادروچاردیواری کو پامال کرکے گھروں میں کھود کر گوادر کے پرامن حالات کو مزید خراب کرنے کی سازشوں کی محسوس ہوتی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ گوادر کے پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اس سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔
اجلاس میں گوادر کے پرامن حالات کو خراب و بھگاڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہے کا فیصلہ کیا گیا۔