پنجگور میں قتل ہونیوالے صغیر احمد واقعہ سے مزاحمتی تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں ، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پنجگور خدابادان کے پہاڑی سلسلے میں قتل ہونے والے صغیر احمد کے واقع سے مزاحمتی تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں، ان کی فیملی نے بلا تحقیق اور ثبوت کے صغیر کے واقعے کو مسلح آزادی پسند تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ہم ایک عرصے سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاستی ادارے علاقے کے بااثر اور کاروباری لوگوں کو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرکے ان کی ذمہ داری تنظیموں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مذکورہ خاندان ریاست کی ایماء پر قومی تحریک کے خلاف مسلح ہوجائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق صغیر احمد کے قتل میں ان کا ایک دوست ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ سعود ملوث ہے جو ایم آئی کے اشاروں پر یہ سب کھیل کھیل رہا ہے۔ ہم صغیر احمد کے خاندان کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ صغیر کے قاتلوں کو ریاستی کیمپوں میں تلاش کریں۔

Share This Article
Leave a Comment