تیرہ سال سے جبری لاپتہ احسان ارجمندی رہا ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ناروے کے شہری احسان ارجمندی 13 سال سے جبری گمشدگی کے بعدرہا ہوگئے۔

ارجمندی کو7 اگست 2009 میں پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بلوچستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا۔ اس کا ٹھکانہ نامعلوم رہا اور اس مدت کے دوران اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

2010 میں پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں ناروے کے سفارت خانے سے تصدیق کی کہ ارجمندی ان کی تحویل میں ہے لیکن اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا۔

احسان ارجمندی کی رہائی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کرتے ہوئے کہا کہ 7 اگست 2009 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے لاپتہ احسان ارجمندی بازیاب ہوگئے۔

تنظیم نے احسان ارجمندی کی بازیابی کومثبت عمل قرار دیتے ہوئے ہم امیدظاہر کی ہے کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment