سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 15ویں برسی آج بلوچستان سمیت دنیا بھر میں منائی جائیگی۔
آج بلوچستان بھر میں سیاسی وسماجی حلقے شہید نواب اکبرخان بگٹی کی بلوچستان کی بلوچ قوم حقوق و آزادی کیلئے ان کی جدوجہد وقربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریفرنسز کا انعقاد کرکے انہیں یاد کریں گے۔
ہر سال کی طرح ام سال بھی بی این ایم،بی آر پی سمیت دیگر پارٹیاں نواب بگٹی پر ریفرنسز کا نعقاد کرینگے۔
اس سلسلے میں آج کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا جائیگا۔
نواب بگٹی کو 26اگست 2006میں پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے حکم پر تراتانی میں ایک فوجی بربریت کے دوران ساتھیوں سمیت شہید کیاگیاتھا۔اور پھر اس کی میت کوایک قفل لگے تابوت میں بند کرکے دفنا دیا اور یہ اب تک ایک سر بستہ راز بنی ہوئی ہے کہ اس تابوت میں نوب بگٹی کی باقیات ہیں یا نہیں؟