بھارت سی پیک کیخلاف بی ایل ایف وٹی ٹی پی کو استعمال کررہا ہے،شیخ رشید

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں بھارتی قونصل خانے اسلام آباد کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سی پیک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے جو تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، حالیہ پانچ دنوں میں چمن کے راستے سے بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔

شیخ رشید کا کہناتھاکہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں،آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی سیاسی صورتحال پر قوم سے خطاب کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment