سوراب : کالا یرقان کے 11کیسز رپورٹ،ہنگامی اسکریننگ کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع سوراب میں کالا یرقان ایک بار پھر تیزی سر اٹھانے لگا ہے۔

گیارہ افراد کے مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت بلوچستان سے ہنگامی بنیادوں پر اسکریننگ کا مطالبہ کیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت و حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب میں دو روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 63مریضوں کے ٹیسٹ میں سے 11کے کالا یرقان کے کیسز مثبت نکلے۔

اس سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہاجبکہ اس سے مقامی لوگوں میں ایک خوف تاری ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کے ایم ایس ڈاکٹر ثنااللہ ریکی آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سوراب میں کالا یرقان کی کیسسز میں کافی تیزی دیکھنے کو مل رہے ہیں اگر مزید اس کو ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو ڈسٹرکٹ کے ہر 10میں سے 3لوگ کالا یرقان کے شکار ہونگے اور اس سے اب بھی کافی لوگ ذہنی طور پریشان ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان و محکمہ صحت ڈسٹرکٹ سوراب میں مکمل ہنگامی بنیادوں پر اسکریننگ شروع کریں تاکہ پتا چلے کہ یہ مرض کہاں سے پھیل رہا ہے اور کتنا پھیل چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment