بلوچ جہدآزادی کے سابق گوریلا کمانڈر وزیرخان مہندانی انتقال کرگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ جہدآزادی کے سابق گوریلا کمانڈر اورنیو کاہان جرگہ کمیٹی کے ممبر ملک وزیرخان مھندانی مری آج صبح 9 بجے کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

متوفی وزیرخان مھندانی مری کافی عرصے سے بیمار تھے۔

گذشتہ رات ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے آج صبح دم توڑ دیا۔

وزیرخان مری، بابا خیربخش مری اور شہید بالاچ مری کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے بلوچستان کی جنگ آزادی میں سنہ 2002 تک متحرک کردار ادا کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment