مستونگ سے نوجوان جبری لاپتہ، دالبندین میں ڈکیتی

0
375

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 اگست کو نوشکی سے کوئٹہ آتے ہوئے سریاب کے رہائشی نوجوان شفیع اللہ کو مستونگ کانک کے مقام پر فورسز نے گاڑی سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

دالبندین، مسلح افراد گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے لے گئے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

دریں اثنا دالبندین بازار کے عقب میں واقع نہال خان نامی شخص کے گھر میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی۔

پانچ نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر صندوق کو تھوڑ کر چار لاکھ روپے لے اڑے۔

مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین شہر کو چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیااور شہری عدم تحفظ کا شکارہیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here