انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کابل میں نئی دہلی کے سفیر اور ان کے انڈین عملے کو فوری طور پر انڈیا بلا لیا گیا ہے۔
تاہم افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے انڈین حکومت نے ایک خصوصی ویزے کا اجرا کیا ہے۔
واضح اس وقت کابل میں پاکستان، چین اور روس کے سفارتخانے کھلے ہیں۔
اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ وہ اپنے سفارت خانے سے صرف کچھ اہلکاروں کو نکالے گا۔ ماسکو کے سفیر ڈمٹری زھرنوو آج طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
کابل میں چینی سفارتخانے کی جانب سے آئندہ حکمت علمی کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ملک میں رہنے والے چینی شہریوں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔