گیارہ اگست ہزاروں بلوچوں کی قربانیوں کا محاصل ہے، بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گیارہ اگست بلوچ قومی تاریخ میں ایک ایساسنگ میل ہے جسے بلوچ قوم نے ہزارہا سروں کی قربانی اور بے پناہ مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے حاصل کیا۔ بلوچ قوم نے اس وقت کے عالمی نوآبادیاتی طاقت برطانیہ کو جدوجہدمسلسل سے یہ باور کرنے پر مجبور کیا کہ وہ بلوچ وطن کو بزورشمشیر زیر قبضہ نہیں رکھ سکتے۔ اس لیے ہندوستان کی تقسیم اور آزادی سے چار دن قبل برطانیہ نے بلوچستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔

ترجمان نے کہا یہ برطانیہ ہی تھا کہ جس کے حیلہ سازیوں سے عظِیم ہندوستان کی تقسیم کی راہ ہموار کی گئی اور ہندوستان کے بطن سے پاکستان نامی ریاست کو وجود میں لایا۔ اس نے نہ صرف بلوچ قوم کی آزادی سلب کی بلکہ آج یہ خطہ اور پوری دنیا اس کی شر سے محفوظ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ اورتہذیب سے محروم ایک ایسی ریاست ہے جسے برطانیہ بشمول مغربی طاقتوں نے اپنے مستقبل کے مفادات کی چوکیداری کے لیے وجود میں لائے۔ لیکن یہ ریاست مصنوعی سہاروں پر کھڑی ہے جس کا انجام قوموں کی حقیقی جدوجہد کے کامیابی کی صورت میں یقینی خاتمہ ہے۔

ترجمان نے کہا تاریخ کے اس موڑ پر برطانیہ کے لیے اپنی تاریخی غلطی کے ازالہ کرنے کے لیے بلوچ قومی تحریک آزادی کو تسلیم کرنا اور اس کی حمایت وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ اس کے بغیر خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کا خواب کبھی بھی اپنی تعبیر تک نہیں پہنچ پائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment