بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقوں آزیان اور برت میں پاکستانی فوج کی چوکیوں پر اسنائپر رائفلوں سے حملہ کرکے قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ چھ اگست کو پاکستانی فورسز نے پیراندر اوردراج کور میں آپریشن کرتے ہوئے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا،واپسی پر
سرمچاروں نے آواران کے علاقے دراج کور میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھاناپڑا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام فوجی قافلوں انکے معاون کاروں سے دور رہیں،سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں، اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔